Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین، وزٹ ویزے، اہل خانہ کی فیس اور پاکستانی ورکرز سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کئی اہم واقعات رونما ہوئے اور کئی اہم خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز بنی۔ جس میں ولی عہد سے تھائی وزیراعظم کی ملاقات، مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ، اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع ، یوم تاسیس اوریوم وطنی‘ میں فرق سے متعلق خبروں میں دلچسپی ​رہی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ منظور
سعودی کابینہ نے عالمی جہاز رانی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی پھر مذمت کی ہے۔ کابینہ نے اجلاس میں متعدد دیگر فیصلے بھی کیے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے، جرائم کے انسداد کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے، نشہ آور اشیا کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے مسودوں کی منظوری دی گئی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ولی عہد سے تھائی وزیراعظم کی ملاقات، مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ، مشترکہ اعلامیہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم و وزیر دفاع جنرل برایوت چن اوچا نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے سرکاری مذاکرات میں دونوں دوست ملکوں کی باہمی دلچسپی کے مفادات اور متعدد مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ساڑھے 11 لاکھ پاکستانی ورکرز میں سے سوا چھ لاکھ سعودی عرب گئے

پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز نے کہا ہے کہ روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکرز کی پہلی پسندیدہ منزل سعودی عرب ہے۔ گزشتہ تین برس میں 54 فیصد سعودی عرب اور 25 فیصد متحدہ عرب امارات بھیجے گئے جبکہ باقی دنیا کے دیگر ممالک میں گئے۔  
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع، پاکستان سمیت 17 ممالک کے شہری فائدہ اٹھائیں گے

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے فیس اور مقابل مالی کے بغیر بیرون مملکت موجود مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں 31 مارچ  2022 تک توسیع سے مستفیض ہونے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سفارتکار کا قتل، پاکستانی حکام سے تعاون کر رہے ہیں، سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے سعودی سفارتکار القحطانی کے قاتلوں کو حوالے کرنے سے متعلق پاکستانی حکام کی ایران سے درخواست کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ’ پاکستانی حکام نے سعودی سفارتکار حسن القحطانی کے قاتلوں کی ایران میں موجودگی سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا ہے۔ قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی حوالگی سے متعلق پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے‘۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب کے ’یوم تاسیس‘ اور’یوم وطنی‘ میں فرق کیا ؟

پہلی سعودی ریاست کے باقاعدہ قیام کا اعلان امام  محمد بن سعود نے 1139ھ مطابق فروری 1727 کو کیا تھا۔ اس کا سلسلہ  1233ھ مطابق 1818 تک برقرار رہا۔ ریاست کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ پہلی سعودی ریاست کے بانی نے ملک کا آئین قرآن و سنت کو قرار دیا تھا۔ یوم تاسیس 300 سال پہلے  قائم ہونے والی  سعودی ریاست کی یاد دلانے والا دن ہے۔ یوم تاسیس پہلی سعودی ریاست کی تاریخ اور اس کے تمدنی ورثے کی بھولی بسری یادیں تازہ کرے گا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کیا اہل خانہ کی فیس ادا کیے بغیر اقامہ تجدید کرایا جا سکتا ہے؟

عودی عرب میں اقامہ قوانین کے مطابق وہ غیر ملکی کارکن جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں ان کے ہر فرد کے لیے ماہانہ 400 ریال کی فیس عائد کی جاتی ہے۔ 
مذکورہ فیس کو عربی میں ’رسوم المرافقین‘ کہا جاتا ہے۔ یہ فیس ادا کرنا لازمی ہے۔ فیس ادا کیے بغیر اقامہ تجدید نہیں کرایا جا سکتا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
وزٹ اور سیاحتی ویزے پر آنے والے ’عمرہ پرمٹ ‘حاصل کر سکتے ہیں؟

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ اور سیاحتی ویزے پرمملکت آنے والے مقررہ تین شرائط کے تحت عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ٹوئٹرپر’وزٹر‘اور ’ٹورسٹوں‘ کے لیے عمرہ پرمٹ کی شرائط کا ذکرکرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وزٹ اورسیاحتی ویزے پرمملکت آنے والوں کےلیے مقررہ 3 شرائط پورا کرنا ضروری ہیں جن میں اولین شرط وزارت داخلہ کے ’ابشر‘ پورٹل پررجسٹرہونا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل بک کرا سکتے ہیں: وزارت حج

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کراسکتے ہیں اور دیگر اہم سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج نے بیان میں کہا کہ جو عمرہ زائرین ہوٹلوں میں کمرہ، سفر کے لیے ٹرانسپورٹ اور مختلف سہولتیں حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، 13 ہزار سے زائد افراد گرفتار

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ہفتے 13 ہزار 6 سو 20 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد کو غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کورونا ماحول میں رہن سہن، سعودی عرب اور امارات مثالی ممالک قرار

سعودی عرب نےجنوری  2022 کے دوران کورونا وبا کے ماحول میں رہن سہن کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے مثالی ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق امریکی نیٹ ورک بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات پہلے، سعودی عرب دوسرے، فن لینڈ تیسرے جبکہ ترکی چوتھے نمبر پر ہے۔ 53 ملکوں کی فہرست میں فلپائن آخری نمبر پر رہا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: