Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارت خانے کا مراکشی بچے ریان کو خراج عقیدت

ریان کے اہل خانہ، مراکشی حکومت  اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
مراکش میں قائم سعودی سفارت خانے نے  پانچ سالہ مراکشی بچے  ریان کی  حادثاتی موت پر اتوار کو دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
عرب نیوز کے مطابق مراکشی بچہ ریان پانچ  روز قبل  تنگ دھانے کے 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا جس کو ریسکیو ٹیموں کی انتھک کوششوں کے بعد نکال لیا گیا لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
سعودی سفارت خانہ نے ریان کی موت پر اس کے اہل خانہ، مراکش کی حکومت  اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی سفارت خانہ کی جانب سے پانچ سالہ مراکشی  بچے کو  بچانے کے لیے مراکشی حکام کی انتہائی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔
علاوہ ازیں مصرکی وزارت خارجہ نے بھی مراکش  کے حکام سے ریان کی ناگہانی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 مراکشی بچہ پانچ  دن قبل  گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا۔ فوٹو ٹوئٹر

واضح رہے کہ گذشتہ رات مراکش کی شاہی عدالت کی جانب سے ریان کی موت کا اعلان کیا تھا  جسے امدادی ٹیموں نے انتھک کوششوں کے بعد 32 میٹر گہرے خشک کنویں سے نکال لیا گیا تھا۔
مراکشی بچے ریان کو خشک کنویں سے نکالنے کے مناظر مراکشی ٹیلی ویژن پر دنیا بھر میں براہ راست دکھائے گئے تھے۔ جہاں پر اندھیرے اور سخت سردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 

شیئر: