پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی ہے۔
یہ کراچی کنگز کی اس سیزن میں مسلسل پانچویں شکست ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تاہم کراچی کنگز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنا سکی۔
مزید پڑھیں
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا اور شرجیل چھ رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد بابر اعظم بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف آتھ رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
حسن علی نے اپنے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر آئن کوک بین کو بولڈ کر دیا۔
چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جو 25 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔
Uh oh. Trouble trouble trouble. #HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvIU pic.twitter.com/nWKLdaU6Sz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2022
کراچی کنگز کا سکور تھوڑا سا ہی آگے بڑھا کہ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پہلے لیوس گریگوری اور پھر عماد وسیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔
شاداب خان نے اپنے اگلے ہی اوور میں کرس جورڈن اور محمد طحہٰ کو آوٹ کر دیا۔
نویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی عمید آصف تھے جو 10 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اسلام آباد کی اننگز کا احوال
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد ہیلز عماد وسیم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 30 رنز بنائے۔
Game ➡️ Resumed
.@stirlo90 making NSK his home ground. #HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvIU pic.twitter.com/U2kMZGkJ6R— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2022
مجموعی سکور میں نو رنز کے اضافے کے ساتھ پال سٹرلنگ بھی 39 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
GONE! @MohammadNabi007 strikes ⚡️⚡️#HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvIU pic.twitter.com/zvciVXyW56
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2022