Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی بچے ریان کی نماز جنازہ اور تدفین کر دی گئی

مراکش کے شمال میں صوبہ شفشاون کے دیہی علاقے اغران میں خشک کنویں میں گرکر ہلاک ہونے والے بچے ریان کی نماز جنازہ اور تدفین ہوگئی ہے۔
مراکشی ٹی وی چینل کے مطابق  بچے کی نماز جنازہ خشک کنویں کے قریب ہوگی جہاں اس کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ تدفین بلعوش قبرستان میں کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ’نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے جہاں ہیوی مشینیں جگہ ہموار کر رہی ہیں‘۔
’نماز گاہ میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے شاہی افواج کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بڑا علاقہ تیار کیا جا رہا ہے‘۔
سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ’متعلقہ ادارے کی طرف سے خشک کنویں کو بھرنے کا کام جاری ہے‘۔
واضح رہے کہ 5 سالہ مراکشی بچہ ریان  خشک کنویں میں گرگیا تھا جہاں 5 دن تک اسے نکالنے کی کوشش ہوتی رہی مگر بالآخر وہ ہلاک ہوگیا۔

شیئر: