Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ابوبکر سٹریٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے

’سٹریٹ میں تجارتی مراکز کا قیام ہوگا نیز اس میں محفوظ واکنگ اور سائیکلنگ ٹریک ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر کے وسط میں  واقع ابو بکر سٹریٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے تجدید کے بعد مذکورہ سٹریٹ کا تصویر ویڈیو کے ذریعہ پیش کیا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’سٹریٹ میں تجارتی مراکز کا قیام ہوگا نیز اس میں محفوظ واکنگ ٹریک اور سائیکلنگ کے لیے الگ خصوصی ٹریک ہوں گے‘۔
’ابو بکر سٹریٹ شہر کا بنیادی تجارتی مرکز ہے جسے جدید خطوط پر استوار کرکے رہائشیوں کی زندگی کے معیار کو بلند کیا جائے گا‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’شہر بھر میں سبزہ زاروں اور تفریحی گاہوں کا رقبہ وسیع کیا جارہا ہے تاکہ فی فرد کے لیے اس میں کافی گنجائش ہو‘۔

شیئر: