Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا شہریوں کی ’حل شدہ‘ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری اور آئی جی کریں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کی گذشتہ برس کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے دو لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔
سنیچر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق تمام شکایات میونسپل سروسز، بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے منسلک ہیں۔
وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کھولی جائیں گی اور شکایات کو نظر ثانی کے لیے اعلی افسران کے حوالے کیا جائے گا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق صوبائی سطح پر 80  ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں جبکہ صوبہ سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی تین ہزار، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی 11 سو شکایات کی نظر ثانی ہو گی اور گلگت بلتستان میں 400 شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری اور آئی جی کریں گے جس کے بعد اعلیٰ افسران رپورٹ جمع کروائیں گے۔

شیئر: