Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے پھر اکیلا چھوڑ دیا،فوجی ترجمان

لندن .. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جو بھی فیصلہ آیا وہ فوج سمیت سب کو قبول ہو گا ۔آپریشن رد الفساد کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوں گے۔ پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی۔رد الفساد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے جنرل راحیل شریف کے حوالے سے کہا کہ اسلامی فوجی اتحادکی سربراہی کا معاملہ فائنل ہو چکا ہے تاہم پاکستانی دستے سعودی عرب سے باہر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ برطانیہ کامیاب رہا ۔ پاکستان نے برطانیہ کو پاکستان دشمن تخفظات سے آگاہ کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع میں ہماری نہیں تھی۔ امریکہ نے سابق سوویت یونین کے خلاف ہمیں استعمال کیا، طالبان بنائے گئے لیکن بعد میں حالات ٹھیک کئے بغیر امریکی چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ کی طرح اب بھی اکیلا چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے یہی سنتے آ رہے ہیں کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ابھی تک مشکل وقت سے ہی گزر رہا ہے لیکن اب ہماری راہ متعین ہو گئی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فوج اور حکومت میں لڑائی کا تاثر غلط ہے۔ دونوں ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا۔کشمیر اور ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 

شیئر: