Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں تبدیلوں پر تشویش، صورتحال پر نظر ہے: جی سی سی

سفارتکاری کے ذریعے بحران حل کرنے کی ہر کوشش کے ساتھ ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ جی سی سی کو یوکرین میں ہونے والی  تبدیلیوں پر تشویش ہے اور وہ بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اخبار  24 کے مطابق سیکریٹری جنرل نے بیان مییں کہا کہ جی سی سی مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے بحران حل کرنے کی ہر کوشش کے ساتھ ہے۔  
الحجرف نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک یوکرین بحران کی وجہ سے ہونے والی کشیدگی کم کرانے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔
جی سی سی چاہتی ہے کہ کشیدگی ختم اور بحران کے سیاسی حل تک رسائی کے لیے سیاسی مذاکرات کی راہ ہموار ہو۔ علاقے میں امن و استحکام کی بحالی  کے ضامن اقدامات شروع کیے جائیں۔

شیئر: