Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ڈاکوؤں نے ردا شہزاد سے ان کے زیورات اور 40 ہزار روپے لوٹے۔ فائل فوٹو: روئٹرز
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ان کے شوہر اور بچے خوف زدہ حالت میں گاڑی میں بند پائے گئے تھے۔
یہ واقعہ بدھ کی شام کو کیلاسکے کے قریب حسن والی میں پیش آیا ہے جو تھانہ احمد نگر کی حدود میں واقع ہے۔
ردا شہزاد نامی کینیڈین خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خریداری کر کے گوجرانوالہ سے واپس جا رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ان کا پیچھا کیا اور حسن والی کے قریب انہیں روک لیا۔
ڈاکوؤں نے ردا شہزاد سے ان کے زیورات اور 40 ہزار روپے لوٹے۔ واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے انہیں گردن میں گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے بعد میں وہاں پہنچ کر ردا شہزاد کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
 پولیس نے دو ٹیمیں بنا کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر: