پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے فینز اپنی پسندیدہ ٹیم کو جیتتے ہوئے دیکھا چاہتے ہیں۔
لیکن پی ایس ایل کے ہر میچ میں کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹرز کس ٹیم کو آج لاہور میں جیتتا ہوا دیکھ رہے ہیں؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کو لگتا ہے کہ ملتان سلطانز ایک بار پھر میگا ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کریں گے۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ ’اگر میں نمبر کو دیکھوں تو کہوں گا کہ ملتان سلطانز جیت جائیں گے، وہ متاثرکن نظر آرہے ہیں۔‘
جبکہ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی رات کو لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا نیا چیمپیئن بنتا دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ رنز سے شکست، لاہور قلندرز فائنل میںNode ID: 647966
بازید خان کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں لاہور قلندرز، کیونکہ میچ لاہور میں ہے اور وہاں کا کراؤڈ ان کے لیے بارہواں کھلاڑی ہوگا۔‘
پی ایس ایل میں میزبانی کے فرائض انجام دینے والی آسٹریلوی ماڈل ایرن ہالینڈ بھی چاہتی ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم اس بار فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرے۔
HBL PSL Final Predictions
Our commentators make their predictions for tonight’s game. #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/DqI51By7C1— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022