Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بلیک پینتھر‘ اداکارہ لوپیتا یونگو کراچی کی بسوں میں کیوں سفر کررہی ہیں؟

لوپیتا پالی وڈ کی مشہور فلم بلیک پینتھر میں بھی کام کرچکی ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی کینین میکسیکن اداکارہ لوپیتا یونگو پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں اپنی تصویریں بنوا رہی ہیں اور ان کی یہ تصاویر پاکستانی سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔
لوپیتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی کئی تصاویز شیئر کیں جس میں وہ پاکستانی ملبوسات زیب تن کیے نظر آئیں۔
کراچی میں لی گئی ایک تصویر میں وہ کالی اور سفید شلوار قمیض اور دوپٹہ پہنے ہوئے بھی دکھائی دیں۔
جبکہ اپنی ایک اور تصویر کے ساتھ جو انہوں نے الفاظ لکھے انہیں پڑھ کر لگتا ہے کہ پاکستانی لباس انہیں خاصے پسند آرہے ہیں۔
ان کی ایک اور تصویر میں انہیں کراچی میں چلنے والی ایک سجی دھجی مسافر بس کے سامنے کھڑا ہوا بھی دیکھا گیا۔
ایک اور تصویر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے اس مسافر بس میں سفر کا لطف بھی اٹھایا ہے۔

واضح رہے لوپیتا متعدد امریکی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں ’بلیک پینتھر‘ اور ’ٹویلیو ایئرز آ سلیو‘ سرفہرست ہیں۔
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق لوپیتا کراچی میں فیشن ڈیزائنر میشا جاپان والی کی شادی میں شرکت کے لیے آئیں تھیں۔

میشا ایک آرٹسٹ بھی ہیں جنہوں نے امریکی گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کے ملبوسات بھی ڈیزائن کیے ہیں۔

شیئر: