Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بچی کون ہے؟

ایک سوشل میڈٰیا صارف کے مطابق ان کا نام وفا امیر شنواری ہے (تصویر: سکرین گریب)
گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی کو سوشل میڈیا انفلوئینسر اور اداکارہ دنانیر مبین کی نقل اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بچی کہتی ہے ’ہائے گائیز، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔‘
اس ویڈیو میں اس بچی کے پیچھے ان کے والد اور دیگر چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی۔
ٹوئٹر پر علی احمد نامی صارف کے مطابق اس بچی کا نام وفا امیر شنواری ہے اور انہوں نے اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں انہیں لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی دوسری ویڈیو میں وفا امیر کہتی ہیں کہ ’ہائے گائیز، جس نے میری ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا ان کا میں بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘
اس بچی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن ٹوئٹر پر کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔
دوسری جانب دنانیر مبین کا کہنا ہے کہ اس بچی نے یہ ویڈیو ان سے زیادہ اچھی طرح سے بنائی ہے۔

شیئر: