Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کے اضافے کے بعد 128750 روپے رہی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی دس گرام قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 110382 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی عالمی مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد نئی گولڈ پرائس 1922 ڈالر رہی۔
چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے جب کہ چاندی کی فی دس گرام قیمت 1260.28 روپے رہی۔

شیئر: