پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی وکٹ کھونے پر افسردگی کا اظہار کرنے والے آسٹریلین کھلاڑی سٹیو سمتھ نے ’غلط شاٹ‘ کو آؤٹ ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔
پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں آسٹریلین کرکٹر نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو تفریح کا باعث قرار دیا ہے۔
اپنے پیغام میں سٹیو سمتھ نے اپنے آؤٹ ہونے کو غلط شاٹ کا نتیجہ قرار دیا تو ایموجیز کے ذریعے اس پر افسردگی کا اظہار بھی کیا۔
سٹیو سمتھ پاکستان کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 196 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
سیکنڈ ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں پر مشتمل اننگز کھیلنے کے بعد وہ نعمان علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سنچری کے قدرے قربی پہنچ کر آؤٹ ہونے کے بعد سٹیو سمتھ نے افسردگی کا اظہار کیا جس پر گفتگو کرتے ہوئے کئی کرکٹ فینز نے وراٹ کوہلی اور ان کی آئندہ سنچری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ جانے کب یہ مرحلہ آئے گا۔
ایسے ہی ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے خیال میں وہ دونوں سنچری سکور نہ کرنے کے مقابلے کا حصہ ہیں۔‘
سنیا کرن نے سٹیو سمتھ کی آئندہ اننگز میں کامیابی کی توقع ظاہر کی تو لکھا کہ ’نعمان علی نے سٹیو سمتھ اور عثمان خواجہ کی سنچریز نہ ہونے دے کر تفریح خراب کر دی۔‘
سٹیو سمتھ نے اپنے آؤٹ ہونے کو غلط شاٹ کا نتیجہ قرار دیا لیکن ان کی ٹیوٹ پر تبصرہ کرنے والے کئی افراد ان کے موقف سے متفق دکھائی نہ دیے۔
محمد نعمان مروت نے آسٹریلوی کھلاڑی کی وکٹ گرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تو اس پر ’رانگ شاٹ‘ کا کیپشن جمایا۔
Worng Shot .. pic.twitter.com/6EE8fv0WDm
— Muhammad Nouman Marwat (@Muhamma32186775) March 7, 2022