Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج پاکستان میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قیمت کیا رہی؟

انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 178.63 روپے رہی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں جمعرات کو کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 178.63 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.61، اماراتی درہم 48.63، کویتی دینار 588.51، برطانوی پاؤنڈ 235.55، عمانی ریال 464.56، یورو 197.57 اور بحرینی دینار کی قدر 473.82 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178.5 روپے اور قیمت فروخت 179.7 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 47.1 اور قیمت فروخت 47.8، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.4 اور قیمت فروخت 49.1 روپے رہی۔
یورو کی قیمت خرید 193 اور قیمت فروخت 195 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233.5 اور قیمت فروخت 236 روپے رہی۔

شیئر: