Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

تصویر: سٹیٹ بینک آف پاکستان/ٹوئٹر
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعے کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 178.63 سے کم ہوکر 178.51 روپے ہوگئی ہے۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.58، اماراتی درہم 48.59، کویتی دینار 587.53، برطانوی پاؤنڈ 233.63، عمانی ریال 463.63، یورو 196.28 اور بحرینی دینار کی قدر 473.48 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178.75 روپے اور قیمت فروخت 179.8 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 47.15 اور قیمت فروخت 47.85، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49.2 روپے رہی۔
یورو کی قیمت خرید 195 اور قیمت فروخت 197 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234 اور قیمت فروخت 236.5 روپے رہی۔

شیئر: