Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکلین فرنانڈس کی نئی فلم ’بہت بہت رومانوی‘

جیکلین فرناننڈس اور ’بچن پانڈے‘ کی ٹیم آج کل فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکلین فرناننڈس اور ’بچن پانڈے‘ کی ٹیم 18 مارچ کو فلم کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔
بالی وڈ ہنگامہ کو ایک حالیہ انٹرویو میں جیکلین نے ایک ریپڈ فائر میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے کچھ سوالوں کے جوابات دیے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ’بچن پانڈے‘ کے رومان کو ایک لفظ میں بیان کریں تو انہوں نے کہا کہ ’بہت بہت رومانوی۔‘
اس سوال پر کہ اگر ان کا کوئی کپڑوں کا برینڈ ہوتا تو اس کا وہ کیا نام رکھتیں، تو اس کا اکشے کمار نے جلدی سے جواب دیا ’جیک لین آن می۔‘
ڈائریکٹر فرہاد سام جی کی فلم میں کریتی سینن بھی شامل ہیں جو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جیکلین فرناننڈس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’بچن پانڈے‘ کے سیٹ کی تصاویر شیئر کی اور ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جیکلین اور ’بچن پانڈے‘ کی ٹیم آج کل فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان کے علاوہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کمار، کریتی سینن، پنکج ترپاٹھی اور ارشد وارثی جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں