Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
منگل کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عالم اسلام میں مملکت کی منفرد حیثیت کو سراہتا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ وژن اور حمکت عملی کی جانب عالمی برادری کو لانا ایک تاریخی  پیش رفت ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اورر علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ میں اس کی خصوصی کوششیں کو سراہا۔
سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی شراکت داری میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔
وزیر خارجہ نے او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: