Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم پاکستان، ریاض کا کنگڈم ٹاور سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

یوم پاکستان پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سب سے بلند وبالا عمارت کنگڈم ٹاور کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں میں رنگ دیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کے رنگ مملکت کی بلند ترین عمارت کنگڈم ٹاور پر بھی نظر آنے لگے۔
یوم پاکستان کے موقعے پر سعودی عرب کی سب سے بلند عمارت کو سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا جس پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہم سعودی قیادت اور سعودی عوام کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے قومی دنوں پر ہمارے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔‘

شیئر: