Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کمشنری کے سکولزمیں اتوار کوعام تعطیل ہوگی

دوسری فارمولا ون ریس کا آغاز 25 مارچ کو ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
  جدہ میں ہونے والی دوسری فارمولا ون ریس کی وجہ سے طلبہ اور طالبات سکولوں سے چھٹی کریں گے ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹی  رہے گی ۔ 
 اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز اور جدہ یونیورسٹی  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 شعبان 1443 ھ مطابق 27 مارچ 2022 کو جدہ میں فارمولا ون ریس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں  باقاعدہ تعطیل ہو گی ۔ اگلے دن 28 مارچ بروزپیر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے گے ۔  
 یاد رہے کہ جدہ کے علاقے کورنیش میں دوسری فارمولا ون ریس کا آغاز 25مارچ  سےہوکر27 مارچ کو ختم ہوگی ۔
خیال رہے جدہ میں پہلی فارمولا ون ریس گزشتہ برس 3 سے 5 دسمبرتک ہوئی تھی ۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارفارمولا ون ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے لیےکورنیش پرخصوصی ٹریک بنایا گیا جو 175 میٹرطویل ہے۔ جدہ کا یہ فارمولا ون ٹریک بیلجیئم کے بعد دوسرا طویل ترین ریسنگ ٹریک ہے۔  
جدہ کے اس ٹریک پرریس میں شامل گاڑیوں کی رفتار 250 کلومیٹرفی گھنٹہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ ٹریک کی تیاری میں 30 ممالک کے تین ہزار سے زیادہ کنٹریکٹرز اور50 کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔

شیئر: