Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں آپ کو کیا دکھائی دے رہا ہے؟

فوٹو کے تین زاویے ہیں ، آپ کے خیال میں یہ کس کی تصویر ہے(فوٹو، العربیہ )
سوشل میڈیا  پر وائرل ہونے والی ایک تصویر بصری دھوکہ ہے یا خیالات و افکار کی ترجمان۔ تصویر کے تین زاوے ہیں جن میں درخت، جڑیں اور ہونٹ۔
العربیہ نیوز نے برطانوری اخبار’دا سن‘ میں شائع ہونے والی اس تصویر کے حوالے سے کہا ہے کہ فوٹو گرافرکرسٹوگوروف کی بنائی ہوئی تصویر جس کے نیچے کیپشن دی گئی ہے۔
جس میں پوچھا گیا ہے کہ ’آپ کے خیال میں یہ کس کی تصویر ہے، درخت ؟ جڑیں یا ہونٹ ؟ تصویر دیکھ کر اپنے خیالات و افکارکے ذریعے اپنی شخصیت کا تعین کریں۔‘
تصویر کے کیپشن کی وضاحت کرتے ہوئے فنکارکا مزید کہنا ہے کہ ’اگر آپ اس تصویر کو درخت کی تصویر کہتے ہیں تو آپ کا شمار ایک کھلے دہن کے انسانوں میں ہو سکتا ہے جو دوسروں کی آرا کا خیال رکھتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ دوسرا آپ کے بارے میں کیا سوچے گا۔‘
دوسرے نکتہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ اس تصویر کو دیکھ کر اسے درختوں کی جڑیں سمجھتے ہیں تو آپ کی شخصیت ایک شرمیلے انسان کی ہو سکتی ہے، آپ تعمیری تنقید کو قبول کرتے ہیں اور اپنی صورتحال کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔‘
تصویر کا تیسرا نکتہ جو لوگ اسے دیکھ کرہونٹ گمان کرتے ہیں انکی شخصیت ایک سادہ لوح اور پرسکون زندگی گزارنے والوں کی ہوتی ہے۔ ایسے افراد ڈرامہ یا الجھاؤ  پسند نہیں کرتے بلکہ سیدھے طریقے سے درمیانے درجے کی زندگی گزارتے ہیں۔
اگرچہ کچھ لوگوں کی آپ کے بارے میں مختلف آرا ہوتی ہیں جن کے مطابق کچھ لوگ آپ کو لچکدار، عقل مند اور ایماندار سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ آپ کمزور اور مدد کے طلب گار ہیں حالانکہ اس کے برعکس آپ اپنے مسائل سے خود نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔

شیئر: