Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے مابین مشترکہ سائنسی تحقیق کا معاہدہ

مشترکہ پروگرم باہمی دلچسپی کے منصوبوں کے لیے فریم ورک قائم کرے گا۔ فوٹو عرب نیوز
دبئی میں اطالوی نیشنل کونسل فار ریسرچ کی صدر ماریہ چیارا کیروزا اور متحدہ عرب امارات  کے انڈر سیکرٹری برائے معیشت عبداللہ الصالح نے دونوں ممالک میں مشترکہ سائنسی تحقیق پر مفاہمتی یادداشت پردستخط کر دیئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر امارات کے  وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
مفاہمت نامے کا مقصد ان شعبوں میں مشترکہ سائنسی تحقیقی پروگراموں کی حمایت کرنا ہے جو مستقبل کی معیشت کے شعبوں کی خدمت کرتے ہیں۔
ان شعبوں میں خصوصی طور پر قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، خوراک کی حفاظت، خلائی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
اس مفاہمتی منصوبے کا ایک مقصد دونوں ممالک کے فیکلٹی ممبران اور تعلیمی اداروں کے باہمی دوروں کو فروغ دینا بھی ہے۔
اس موقع پر عبداللہ  المری نے کہا ہے کہ اماراتی-اطالوی تعلقات مختلف شعبوں میں دوستی اور تعاون کی ٹھوس بنیادوں پر مبنی ہیں۔
وزیر اقتصادیات نے مزید کہا کہ مستقبل کے لیے  ہم بہت سے مشترکہ تصورات کا اشتراک کرتے ہیں جس کی جھلک نئی معیشت کے شعبوں کے درمیان موجود متعدد شراکتوں سے ملتی ہے۔

دونوں ممالک کے آٹھ ہزار ماہرین تجربات اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز

ہماری اس نئی پیش رفت کا مقصد علم، اختراع اور ٹیکنالوجی پر مبنی پائیدار اقتصادی ترقی کی کوششوں میں سائنسی تحقیق اور جدید سائنس میں تعاون بڑھانا ہے۔
مستقبل کے شعبوں کے لیے مشترکہ تعاون کو وقف کرنے کے لیے دونوں ممالک کی انتھک کوششوں کے تسلسل کا نتیجہ ہے۔
ہم متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان موجودہ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے اور متنوع بنانے میں اس کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
ماریہ کیروزا نے کہا  ہے کہ یہ مفاہمت نامہ مشترکہ پروگراموں اور باہمی دلچسپی کے منصوبوں کی ترقی کے لیے ایک فریم ورک قائم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے آٹھ ہزار ماہرین کئی سرگرمیوں میں اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ ہم اس تعاون پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
 

شیئر: