Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں غلطی پر تھا‘ ول سمتھ نے تھپڑ پر معافی مانگ لی

ول سمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں اچانک کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا (فوٹو: سکرین گریب)
امریکی اداکار ول سمتھ نے آسکرایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ول سمتھ کی جانب سے معافی فلم اکیڈمی کے اس بیان کے بعد مانگی گئی جس میں اداکار کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک اداکار کے دوسرے کو تھپڑ مارے جانے کے بعد فلم انڈسٹری کی اہم تقریب متاثر ہوئی تھی۔
ول سمتھ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے رویے کو ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا۔
انہوں نے لکھا ’کرس! میں عام لوگوں کے درمیان آپ سے معافی مانگنا پسند کروں گا، میں نے حدود سے تجاوز کیا، میں غلطی پر تھا۔‘
یہ ناخوشگوار واقعہ پیر کو اس وقت آسکرایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش آیا جب سٹیج پر کامیڈین نے کوئی مزاحیہ بات کرتے ہوئے ول سمتھ کی بیوی کا ذکر کیا۔
تاہم واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی بہترین اداکار کا انعام ول سمتھ کے نام ہوا، جو ان کو فلم ’کنگ رچرڈ‘  میں ٹینس سٹارز وینس اور سیرینا ویلیم کے والد کا کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
تقریب میں جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، انہیں یہ انعام ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں ایک امریکی ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔
اداکار ول سمتھ نے اپنے بیان میں اکیڈمی، شو کے پروڈیوسرز، شرکا، ناظرین اور کنگ رچرڈ سے بھی معافی مانگی۔
واقعے کے بعد سٹوڈیو کے ایگریکٹیو پروڈیوسرز کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
53 سالہ اداکار ول سمتھ نیٹ فلکس، والٹ ڈزنی اور ایپل ٹی وی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ان کے پراجیکٹس میں شامل ہیں۔
ان کمپنیوں سے جب واقعے کے بعد ردعمل مانگا گیا تو ان کی انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ول سمتھ انڈیپنڈنس ڈے، مِن اِن بلیک سمیت کئی دوسری فلموں میں کام کر چکے ہیں، ان کی فلمیں باکس آفس پر نو ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہیں۔

واقعے سے آسکر ایوارڈز کی تقریب متاثر ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)

تقریب کے پروڈیوسرز کو امید تھی کہ تقریب کورونا وبا کی وجہ سے دو سالوں میں فلموں کی کم رہنے والی ریٹنگ کو اوپر اٹھانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔
تقریب کے لے تین میزبان مقرر کیے گئے تھے، تقریب کے آغاز میں کچھ مختصر تقریریں بھی ہوئی۔
واقعے کے بعد اس کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
بہت سی اعلیٰ فلمی شخصیات نے ول سمتھ کے اقدام کو مذمت کی۔
ول سمتھ کی جانب سے معافی مانگے جانے سے قبل فلم ساز راب رینر نے ٹوئٹر پر لکھا ’ول سمتھ کرس راک سے معافی مانگنا چاہ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے جو کیا اس کا کوئی جواز نہیں تھا۔‘
کچھ فلمی شخصیات نے ول سمتھ کو حمایت بھی کیا کہ انہوں نے ایسا اپنی بیوی کے تحفظ کے لیے کیا۔
کامیڈین ٹیفانے نے واقعے کے بعد کہا ’یہ وہ قدم ہے جو تحفظ کی خاطر آپ کا شوہر اٹھا سکتا ہے۔‘

شیئر: