Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ہوائی فائرنگ کے الزام میں دوسعودی شہری گرفتار

ملزمان کا کیس ادارہ پراسیکیوشن کو ارسال کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن میں پولیس نے عوامی مقام پرہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دوسعودی شہریوں کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے پاس موجود اسلحہ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے ایک علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس نے ہوائی فائرنگ کی وڈیو کے ذریعے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے بعد انکا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ادارہ پراسیکیوشن سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیجاجائے گا جہاں مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ صادر کیاجائے گا۔

شیئر: