Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتہ کے آغاز پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافہ کے بعد 132400 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافہ کے بعد 113513 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافہ کے بعد 1991 ڈالر فی اونس رہی۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح، فی تولہ 1520 روپے اور فی دس گرام 1303.15 پر برقرار ہے۔

شیئر: