پاکستان میں اتحادی جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں 31 وفاقی وزراء، تین وزرائے مملکت اور تین مشیران شامل ہیں
منگل کو ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے 13 وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت اور ایک مشیر جبکہ پیپلز پارٹی کے 9 وزراء، ایک وزیر مملکت اور دو مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ ترین گروپ کے عون چوہدری بھی بطور مشیر حکومت کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’میرے کام کی رفتار سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہو رہی ہے‘Node ID: 662201
-
وفاقی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری میں تعطل کیوں ہورہا ہے؟Node ID: 662441