Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سعودی ریال کی قدر کیا رہی؟

گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 184.44 روپے تھی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1.48 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 185.92 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 184.44 روپے تھی۔
خیال رہے رواں ہفتے پیر سے لے کر آج تک روپے کے مقابلے میں مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 3.38 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.57، اماراتی درہم 50.61، برطانوی پاؤنڈ 241.97، کویتی دینار 608.47، عمانی ریال 483.54، بحرینی دینار 493.16 اور یورو کی قدر 201.11 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 183.6 اور قیمت فروخت 185.3 روپے رہی۔
20 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 48.75 اور قیمت فروخت 49.45 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید49.7 اور قیمت فروخت 50.4 روپے رہی۔

شیئر: