Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: پہاڑی ’دراڑ‘ میں پھنسے نوجوان کو نکالنے کی کوششیں

دراڑ میں پھنسے نوجوان کو اکسیجن اور افطاری کے لیے پانی پہنچایا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع اور دیگر امدادی ادارے کے اہلکار تبوک ریجن کے پہاڑی سلسلے میں پھنس جانے والے نوجوان کو نکالنے کےلیے کوشاں ہیں جو دوپہاڑیوں کے درمیانی دراڑمیں پھنس گیا تھا۔
سبق نیوز کے مطابق تبوک ریجن کے علاقے’ ابوراکہ‘ سے 3 کلومیٹردور’وادی راطیہ‘ میں گذشتہ روز 19 اپریل کو ایک نوجوان پہاڑی کے درمیان انتہائی تنگ  جگہ ’دراڑ‘ میں پھنس گیا۔
شہری دفاع کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پہاڑی دراڑ میں پھنس جانے والے شخص کو نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔
پہاڑی دراڑ میں پھنس جانے والے شخص کو گزشتہ شام شہری دفاع کی جانب سے افطاری کےلیے پانی بھی فراہم کیا گیا جبکہ ا کسیجن کی کمی کے پیش نظر اسے آکسیجن بھی فراہم کردی گئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان منگل 19 اپریل کی صبح 11 بجے ابوراکہ علاقے کی وادی راطیہ کے پہاڑی سلسلے کی دراڑ میں پھنس گیا تھا۔

شہری دفاع اور دیگرامدادی ادارے کے اہلکارچٹانوں کوکاٹنےکی کوشش کررہے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

واقعے کی فوری طورپراطلاع شہری دفاع کو فراہم کی گئی جہاں سے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچے جنہوں نے مثاترہ نوجوان کو نکالنے کی کارروائیوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہیں۔

شیئر: