Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شان مسعود کی انگلش کاؤنٹی میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری

تین میچون میں شان مسعود دو ڈبل سنچری اننگز کھیل چکے ہیں (فوٹو: ڈربی شائر)
پاکستانی کرکٹر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران مسلسل دوسری ڈبل سنچری اننگز کھیلی ہے۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں شان مسعود نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی تو یہ گزشتہ دو میچوں میں دوسرا موقع تھا کہ وہ اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔
اپٹن سٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوسرے دن شان مسعود نے ڈبل سنچری مکمل کی تو یہ ڈربی شائر کی جانب سے پہلا موقع تھا کہ ان کے کسی بیٹر نے مسلسل دو میچوں مین ڈبل سنچری بنائی ہے۔
32 سالہ پاکستانی کرکٹر لیسسٹر شائر کے خلاف 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کی اننگز میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا۔

ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے شان مسعود حالیہ سیزن میں اب تک کسی بھی دوسرے بیٹر سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔
شان مسعود نے حالیہ سیزن کے اپنے پہلے میچ میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 91 اور 62 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
ڈربی کرکٹ گراؤنڈ میں سسیکس کے خلاف دوسرے میچ میں انہوں نے 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
شان مسعود کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس کارکردگی کو ورلڈ ریکارڈ بھی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل ڈان بریڈمین اور وراٹ کوہلی سمیت متعدد کھلاڑی یہ منفرد اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شان مسعود، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حسن علی  سمیت نو پاکستانی کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

شیئر: