Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی 6 کروڑ سے زائد خوراکیں دے دیں، 92 نئے مریض

کورونا سے 154 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے  92 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
  سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے 92 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اب تک مجموعی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار  822 ہوچکی ہے۔
 کورونا سے ایک ہی روز میں شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد  154 رہی جس کے بعد اس مرض سے  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد  7 لاکھ 41 ہزار 389 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا مزید  کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں زیرعلاج مریضوں میں سے 45 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔
جمعرات کو کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد  9 ہزار  85 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے اعلامیے میں کہا  گیا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا ویکسین کی 6 کروڑ 42 لاکھ 41 ہزار 255 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
 
 

شیئر: