Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں شاندار آتش بازی اور بین الاقوامی سرکس

جدہ سیزن 2 میں نئے شوز  کی وسیع رینج ڈیزائن کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
بحیرہ احمر کے ساحلی شہر میں60 روزہ تفریحی سرگرمیوں اور تقریبات کے دوسرے سیزن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں افراد  خوبصورت شہر کا رخ کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ سیزن 2 میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے، سرکس کے پرکشش شوز اور مختلف آرٹ فیسٹیولز ہر عمر کے زائرین کو اس سال کی تفریحی  سرگرمیوں کی جانب راغب کر رہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ سرکس میں 39 فنکاروں  کا گروپ شامل ہے۔ فوٹو عرب نیوز

جدہ سیزن 2 کو شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیا جا رہا ہے جہاں ہر قومیت کے بچوں کے لیے پلے لینڈ اور دیگر سٹیج پروگرام دکھائے جائیں گے۔
یہاں آنے والے  زائرین آتش بازی کے مظاہرے او ر فنکاروں کی لائف پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ اسے  فوٹو گرافی کے بہت بڑے ایونٹ کے طور پر جانتے ہوئے یادگاری تصاویرلیتے دکھائی دیتے ہیں۔
جدہ میں منائے جانے والے اس 60 روزہ سیزن میں ہر روز آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ مختلف رنگوں اور قمقموں سے آسمان  کو روشن کیا جائے گا۔

بچوں کے لیے پلے لینڈ اور سٹیج پروگرام دکھائے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

رواں سال کے جدہ سیزن میں آنے والوں کے لیے میوزک پریڈز خاص طور پر فیملیز اور بچوں کے لیے یادگارتفریح اور نئے شوز  کی ایک وسیع رینج ڈیزائن کی گئی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کینیڈین سرکس میں 39 فنکاروں  کا گروپ شامل ہے اس گروپ میں 25 تکنیکی ماہرین ہیں جو مختلف گیمز ، جمناسٹک اور جھولوں کی مدد سے مختلف کرتب دکھا رہے ہیں۔
جدہ سیزن میں علاقائی ریسٹورنٹس آنے والوں کی خاطر مدارت میں پیش پیش ہیں اور  یہاں مکمل سیزن کے لیے ہر طرح کے علاقائی اور بین الاقوامی کھانے دستیاب ہیں۔
جدہ سیزن کے منتظمین کو توقع ہے کہ اس سال غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔

شیئر: