Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال، امارتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 190.02 روپے تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کے بڑھنے کا سلسلہ جمعرات کے دن بھی جارہی رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.74 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 191.76 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 190.02 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں 12 مئی کو سعودی ریال کی قدر 51.12 روپے، اماراتی درہم 52.20، کویتی دینار 624.87، عمانی ریال 498.10، بحرینی دینار 508.68 اور برطانوی پاؤنڈ 233.85 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 191 اور قیمت فروخت 193، سعودی ریال کی قیمت خرید 49.5 اور قیمت فروخت 50.1، اماراتی درہم کی قیمت خرید 50.5 اور قیمت فروخت 51 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 232 روپے اور قیمت فروخت 235 روپے رہی۔

شیئر: