Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیالکوٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے بھینس کو گولی مارنے والا شخص گرفتار

ملزم نے بھینس کو گولی مارکر ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی تھی۔ (فوٹو: پنجاب پولیس)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے بھینس کو گولی مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سفید شلوار اور قمیض پہنے ایک شخص کو کھوٹے سے بندھی ایک بھینس کو گولی مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے پنجاب پولیس سے گزارش کی کہ بھینس کو گولی مار کر قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں پنجاب پولیس نے صارفین کو مطلع کیا کہ ’سیالکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاک کے جنون میں پالتو بھینس کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے ظالم شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔‘

پنجاب پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’ملزم نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی پالتو بھینس کو گولی مار کر ہلاک کیا اور ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کردی تھی۔‘
پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھینس کو ہلاک کرنے والے شخص کو ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر: