Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور امارتی درہم کی قیمت کیا رہی؟

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 191.77 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فوٹو: ایس بی پی)
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی تنزلی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 192.53 روپے پر پہنچ گئے ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 191.77 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں 13 مئی کو سعودی ریال کی قدر 51.32 روپے، اماراتی درہم 52.41، کویتی دینار 627.34، عمانی ریال 500.08، بحرینی دینار 510.70 اور برطانوی پاؤنڈ 235.34 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 191.1 اور قیمت فروخت 193.1، سعودی ریال کی قیمت خرید 49.55 اور قیمت فروخت 50.15، اماراتی درہم کی قیمت خرید 50.5 اور قیمت فروخت 51 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 232.1 روپے اور قیمت فروخت 235.1 روپے رہی۔

شیئر: