Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن تب ہوں گے جب نواز شریف لندن سے فیصلہ کرے گا: مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی حساب باقی ہے نواز شریف کو جیل میں موت اور زندگی کی کشمکش میں پہنچایا تھا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہےعمران خان کہتا ہے میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بند کر دیے ہیں لیکن ان کا رونا بتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کا نمبر بند کر دیا ہے۔
اتوار کو گجرات میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’جس نمبر پر تم فون کر رہے ہو وہ بدل گیا ہے۔ آگے سے آواز آتی ہے کہ آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوری الیکشن کراؤ لیکن اب الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے فیصلہ کرے گا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’جب وہ عمران خان کی چیخ و پکار دیکھتی ہیں تو اس بچے کی یاد آتی ہے جس نے امتحان کی تیاری نہیں کی ہوتی اور ماں باپ سے کہتا ہے امی مجھے بخار ہو گیا، مجھے زکام ہوگیا۔‘
عمران خان بھی ایسے ہی رو رہا ہے۔ جب سر پر امتحان کا ٹائم آیا تو پہلے جعلی خط آیا، پھر بین الاوقامی سازش بھی پٹ گئی تو پھر کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔‘
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب تک تم حکومت میں تھے عوام پر قیامت توڑتے رہے تو اس وقت نہ خط تھا نہ سازش تھی اور نہ جان کو خطرہ تھا۔ اب عوام چار سال کارکردگی کا حساب  مانگتی ہے تو اس کا دامن خالی ہے۔
کیا اس نے کسی جلسے میں بتایا کہ ان کی کارکردگی کیا ہے۔ آپ کہتے ہیں ویڈیو ریکارڈ کرکے رکھ دی ہے۔ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی بد دعا نہں کرتے، اللہ تمہیں زندہ رکھے اور تم میاں نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو۔‘
رانا ثنااللہ سے کہتی ہوں ان سے ویڈیو لیں۔ کسی حادثے سے پہلے ویڈیو سامنے لاؤ۔ میں ضمانت دیتی ہوں کہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سکیورٹی ملے گا۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی حساب باقی ہے نواز شریف کو جیل میں موت اور زندگی کی کشمکش میں پہنچایا تھا۔

شیئر: