Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے فٹبال سٹار فہد المولد کو 18 ماہ کے لیے معطل کردیا

معطلی کی مدت کے آخری دو ماہ میں ٹریننگ میں واپس آ سکتے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے الاتحاد اور سعودی عرب کے سٹار فہد المولد کو ممنوعہ مادہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 18 ماہ کے لیے فٹ بال کی تمام سرگرمیوں سے معطل کردیا ہے۔
الریاضیہ کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ کھلاڑی نے سماعت میں بی سیمپل کھولنے کا اپنا حق چھوڑ دیا جس کے دوران کیس کے لیے تمام معاون دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔

 ٹیسٹ مثبت آنے پر اس سے قبل بھی معطل کیا جا چکا ہے( فوٹو الشرق الاوسط)

المولد کا 4 اپریل کو الاتحاد کے کنگز کپ سیمی فائنل سے قبل ٹیسٹ کیا گیا تھا، یہ میچ سعودی پرو لیگ لیڈرز 1-0 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
سعودی عرب کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فہد المولد کی اندرونی اور بیرونی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے معطلی کی مدت اس سال 28 مارچ کو عارضی معطلی کی مدت سے شروع ہو رہی ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ معطلی کی مدت کے آخری دو ماہ میں ٹریننگ میں واپس آ سکتے ہیں۔
المولد کو اس سے قبل 2019 میں الناصر کے خلاف سعودی پرو لیگ میچ کے بعد ممنوعہ مادہ کے ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔

شیئر: