Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 349 نئے مریض

امارات میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 349 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 731  ہوچکی ہے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا سے 391 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 87 ہزار546 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے اب تک 2302 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ (فوٹو وام)

وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کووڈ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ امارات میں اب تک مجموعی طورپرکورونا سے 2 ہزار  302 اموات ہوچکی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 42  ہزار 793 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: