Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک برس کے دوران کتنی کمی ہوئی؟

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر کی اکثریت سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک برس کے دوران چھ ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
جمعہ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 13 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 16.1 ارب ڈالر رہے۔
ایک برس قبل مئی 2021 میں زرمبادلہ کے ذخائر 23.2 ارب ڈالر تھے جو اگست 2021 میں بڑھ کر 27 ارب ڈالر ہوئے تاہم اس کے بعد کے سات ماہ میں کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 13 مئی کو زرمبادلہ کے کل ذخائر 16.1 ارب ڈالر تھے ، ان میں سے 10.1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے پاس جب کہ 5.9 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2022 کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 17.4 ارب ڈالر تھے جو اپریل 2022 کے اختتام پر یہ ذخائر کم ہو کر 16.5 ارب ڈالر ہو گئے۔
جمعہ کو کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات اور درآمدات میں اس وقت 45 ارب ڈالر کا فرق ہے، اس فرق کو ختم کرنے کے لیے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی اشیا کو مقامی سطح پر تیار کرنا اور دیگر اقدامات لازم ہیں۔

شیئر: