Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹی20: سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کی طوبیٰ حسن نے 8 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کی وومن کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن وومن کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ اینڈ کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 4 بیٹرز کے آؤٹ ہونے پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے، بدمہ معروف نے 28 جبکہ ارم جاوید اور منیبہ علی نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے نے دو جبکہ کویشا دلہاری اور سگاندیکا کماری نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے ہارشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا نے 25، 25 رنز بنائے۔ 
پاکستان کی طوبیٰ حسن نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انعم امین نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 جبکہ ایمن انور نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر: