Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں چیلنجز کے باوجود معاشی نقطہ نظر مثبت ہے

ہمارے پاس پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے  گذشتہ روز پیر کو ورلڈ اکنامک فورم میں بتایا  ہےکہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کےچیلنج کا سامنا کرنے کے باوجود مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ(مینا) میں اقتصادی نقطہ نظر عام طور پر مثبت رہا۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کےعلاقے کے لیے آؤٹ لک کی جانچ کرنے والے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے الجدعان نے کہا کہ ایک ملک کو درپیش چیلنجز دوسرے ملک میں ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل میں اس خطے کے بہت سارے مشترکہ فوائد اور مشترکہ چیلنجز ہیں۔
الجدعان نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی، کورونا  کے بعد بحالی میں سپلائی چین کے چیلنجز سے پیدا ہوئی۔ اس کے باوجود فوڈ سیکیورٹی بھی ایک سنگین مسئلہ ہےجو کہ جغرافیائی سیاسی صورت حال کی وجہ سے  سامنے آیا۔
خوراک کی قیمتوں میں متوقع اضافے کا ذکر کرتے ہوئے سعودی وزیر نے مزید کہاکہ ان حالات میں ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ خطہ گندم کا  اہم درآمد کنندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں چند  بنیادی اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہم دنیا کی تقریباً 6 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مملکت میں تیل سے حاصل ہونے والی مجموعی گھریلو مصنوعات کی شرح  نمو اس سال 19 فیصد تک پہنچ جائے گی تا ہم  غیر تیل کی جی ڈی پی نمو 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اس خطے کے بہت سارے مشترکہ فوائد اور مشترکہ چیلنجز ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے اس بات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ مملکت اپنے مالی معاملات کا انتظام کس طرح کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ہیں کیونکہ وہ حقیقت میں اپنی سرمایہ کاری میں بہت اچھے سودے کر رہے ہیں اور سعودی عرب کے اندر اور باہر بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے پینل کو بتایا کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے آخر میں سعودی افراط زر 1.6 فیصد تھا اور سال کے آخر تک2.1 فیصد سے 2.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب میں اقتصادی ترقی خالصتاً تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ مملکت کے اصلاحاتی پروگرام کی وجہ سے ہے۔
 

شیئر: