Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مس مارول فلم سیریز کی پہلی مسلمان سپر ہیرو

ایمان ویلانی چھوٹی عمر میں ہی پاکستان سے کینیڈا منتقل ہو گئی تھیں۔ فوٹو عرب نیوز
ایمان ویلانی نامی نوجوان لڑکی کینیڈا  میں مقامی کتابوں کی دکان پر  مارول کے کردار کی کچھ  کتابیں دیکھ  رہی تھیں جب ان کی نظر ایک ایسی چیز پر پڑی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق وہ ایک ایسا چہرہ تھا جو انہی جیسا لگتا تھا۔ یہ کمالہ خان تھیں جو نئی مس مارول بن کر فلمی دنیا کی تاریخ میں پہلی مسلم سپر ہیرو نظر آ رہی تھیں۔

مس مارول کا سپر ہیرو سائنس فکشن کردار منظرعام پر آ چکا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ڈزنی  فلم سیریز میں مس مارول کے طور پر وہ  19 سال کی عمر میں کمالہ خان کا کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ اس طرح کی کہانی ممکن ہو سکتی ہے، میں نے پہلے کبھی کسی فلم میں کام نہیں کیا تھا۔
بہرحال وہ ہائی سکول کے زمانے میں ہی اس فلم مس مارول کے لیے کاسٹ کی گئیں جب کہ ان کا تجربہ بالکل صفر تھا۔
مس مارول کا سپر ہیرو سائنس فکشن کردار اس سے قبل متعدد فلموں، ویب سیریز اور کتابوں کے ذریعے منظر عام پر آ چکا تھا۔
ایمان ویلانی نے کہا ہے کہ مس مارول فلم میں کردار ادا کرنے پر ان کا خیال ہے کہ گویا یہ صرف کوئی شاندار خواب ہے۔

اندازہ نہیں تھا کہ ڈزنی فلم سیریز میں مس مارول کا کردار ادا کریں گی۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوئی اور بہت چھوٹی تھی جب والدین کے ساتھ  کینیڈا منتقل ہو گئی۔
ابتدائی دنوں میں یہاں اپنی شناخت تلاش کرنا آسان نہیں تھا، یہ بالکل مختلف ثقافت تھی، میرا کوئی مسلمان یا پاکستانی دوست یہاں نہیں تھا۔ میں نے بہت تنہائی محسوس کی جو کوئی سمجھ نہیں سکتا۔
اس میں میرے لیے سب سے بڑی اور دلچسپ چیز فلم کے سیٹ پر اپنے ساتھی اداکار رش شاہ کے ساتھ بیٹھنا اور بالی ووڈ موسیقی سننا تھا جو اس سے قبل میں صرف اپنے والدین کے ساتھ ہی سنتی تھی۔

شیئر: