Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹن بیبر کا دبئی میں اضافی کنسرٹ کرنے کا اعلان

جسٹن بیبر کے شوز کی ٹکٹوں کی فروخت 27 مئی سے شروع ہو گی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
مشہور گلوکار جسٹن بیبر نے ان کے کنسرٹس کی ٹکٹوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں اضافی شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے اعلان کے مطابق یہ اضافی شو ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کا حصہ ہے۔
کینیڈین پاپ سٹار رواں برس آٹھ اور نو اکتوبر کو دبئی کے کوکا کولا ارینا میں پرفام کریں گے۔
ابتدائی طور پر جسٹن بیبر نے آٹھ اکتوبر کو خصوصی طور پر پرفارم کرنا تھا۔
واضح رہے کہ دبئی ان کے 30 سے زیادہ ممالک کے دورے جو مئی 2022 سے مارچ 2023 تک چلے گا، میں صرف ایک سٹاپ ہے۔
دبئی لندن، ٹوکیو، جکارتہ، ساؤ پولو اور پیرس سمیت ان شہروں میں شامل ہیں جہاں مسلسل شوز ہوں گے۔
ٹی او پی انٹرٹینمنٹ اور اس شو کو دبئی میں لانے والی تنظیم کے مالک تھامس اووسن کا کہنا ہے ’ہمیں خوشی ہے کہ جسٹن نے اپنے دبئی سٹاپ میں دوسری رات کا اضافہ کرنے کے لیے اپنے مصروفیت سے بھرپور ٹور شیڈول میں سے وقت نکالا۔‘
’پچھلے کچھ دنوں میں ہم نے جو کچھ دیکھا ہے وہ بالکل لاجواب ہے- اس شو کی مانگ توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔‘
جسٹن بیبر کے شوز کی ٹکٹوں کی فروخت 27 مئی سے شروع ہو گی۔

شیئر: