Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئی میں گزشتہ برس سے 103 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا، وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل کے مطابق جمع شدہ ٹیکس میں پیٹرولیم مصنوعات کا سیلز ٹیکس شامل نہیں (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں جمع ہونے والے ٹیکس کی رقم 490 ارب روپے رہی ہے۔
بدھ کو ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 27 فیصد زیادہ ہے۔‘
مفتاح اسماعیل کے مطابق 103 ارب روپے زیادہ جمع کیے گئے ہیں جو گزشتہ برس جمع ہونے والے ٹیکس کی رقم سے زیادہ ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق ’اس جمع شدہ رقم میں پیٹرولیم مصنوعات کا سیلز ٹیکس شامل نہیں ہے۔‘

مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’ٹیکس دہندگان کو ریفنڈ کی مد میں 30 ارب روپے کی رقم ادا کی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 44 فیصد یا نو ارب روپے زیادہ ہے۔‘

شیئر: