Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے تجاوز کرگئے

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات 9 جون 2022 کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا  ہے کہ  جمعرات کو کورونا کے1031  نئے کیسز ریکارڈ پر آنے  کے بعد اب تک متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 13 ہزار  984 ہوچکی ہے۔

جمعرات کو کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ (فوٹو وام)

اسی طرح صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 712 رہی جس کے بعد اب تک شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 8 لاکھ 96 ہزار  448 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 2305 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 86 ہزار 851 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: