Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 16 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رہے۔
جمعرات کا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر ایک روپے 21 پیسے اضافے کے ساتھ 207.67 پیسے رہی۔
بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 206.46 پیسے ہری تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 55.34، اماراتی درہم 56.53، کویتی دینار 675.71، عمانی ریال 540.11 اور بحرینی دینار 550.87 روپے کا رہا۔
برطانوی پآنڈ 251.52، آسٹریلوی ڈالر 145.03 اور یورو کی قدر 215.98 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 206.5 اور قیمت فروخت 208.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی یقمت خرید 55.2 اور قیمت فروخت 55.7 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 56.2 اور قیمت فروخت 56.8 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: