Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا: آصف زرداری

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ بات غلط ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور گلگت بلتستان میں ختم ہوگئی ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا۔‘
سنیچر کو بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔‘
’ہم پورا شیئر لیں گے، اب میں پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کروں گا۔ یہ کہنا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور گلگت بلتستان میں ختم ہوگئی ہے، سفید جھوٹ ہے۔‘
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے  پاکستان کو بچانے کی کوشش کی، انوکھے لاڈلے کی چار سال کی پالیسیوں کے باعث آج ملک میں مہنگائی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب ہی سنتے ہیں، پنجاب میں بیٹھنا ہے اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔‘
 ’کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل پیش آتی ہے، اب میں گلبرگ منتقل ہو رہا ہوں، لوگوں کو پتا چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔‘

شیئر: