Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو تھائی لینڈ جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی

’سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی کے فیصلے کا نفاذ 9 جولائی سے ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی شہریوں کو تھائی لینڈ جانے کے لیے پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی شہریوں کو ایئرپورٹ پر 30 دن کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی کے فیصلے کا نفاذ 9 جولائی سے ہوگا‘۔
ریاض میں تھائی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کی سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد حکومت نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزہ لینے سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم فیصلے کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا‘۔
’اب حکومت نے باقاعدہ نفاذ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جبکہ سیاحتی ادارے سعودی شہریوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں‘۔

شیئر: