Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات دوبارہ ہوں گے‘

جوہری معاہدہ بحال کرنے کے بارے میں تعمیری جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ فوٹو کویت ٹائمز
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہفتے کو تہران کے دورے کے دوران کہا ہے کہ  ایران کے ساتھ  جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات آنے والے دنوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے حوالے سے جوزف بوریل نے ایرانی دارالحکومت میں  نیوز کانفرنس میں مشترکہ جامع  پلان آف ایکشن(JCPOA) پر جوہری معاہدے کی بحالی  کے سلسلے میں مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

ویانا مذاکرات میں جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ چکے تھے۔ فوٹو ٹوئٹر

ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ یورپی یونین کے عہدیدار نے ہفتے کو ایران کے اعلیٰ سفارت کار سے ملاقات کی ہے۔
 انہوں نے واضح کیا ہے کہ یورپی یونین  کی جانب سے ایران کے ساتھ  جوہری معاہدے کی بحالی پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعطل کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکہ نے رواں ماہ  کے آغازمیں کہا تھا کہ 2015 کا جوہری معاہدہ  بحال کرنے کے بارے میں ایران کے تعمیری جواب کا انتظار کر رہے ہیں جس معاہدے کے تحت ایران نے اقتصادی پابندیوں سے نجات کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کر دیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین  امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کے عہدیدار سے تہران میں ایک طویل اور مثبت ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے لیے اہم بات یہ ہے کہ 2015 کے معاہدے کے اقتصادی فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرے۔ واضح رہے کہ 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے تہران پرسخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

 2018 میں کی امریکی حکومت نے تہران پرسخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ فوٹوروئٹرز)

امریکہ اورایران ویانا میں گیارہ مارہ تک جاری  رہنے والے بالواسطہ مذاکرات مارچ میں جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ چکے تھے لیکن دونوں ملکوں کی جانب سے بعض شرائط عائد کئے جانے کے بعد مذاکرات  تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
تہران کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ واشنگٹن ایران کی اسلامی گارڈ کور (سپاہ پاسداران انقلاب ) کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ایف ٹی او کی فہرست سے نکالے۔
فرانس نے جو اس معاہدے کا فریق ہے، گذشتہ روز جمعہ کو تہران پر زور دیا تھا کہ وہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے دورہ تہران سے فائدہ اٹھائے تاکہ معاہدے کی بحالی ممکن ہو سکے۔

شیئر: