Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل باجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قطرکے نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمدالعطیہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امیر قطر سے تفصیلی ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قطرکے نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمدالعطیہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

ان ملاقاتوں میں دفاع، سکیورٹی تعاون ،علاقائی سلامتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات بڑی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ قطری قیادت نے خطےمیں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق قطری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے مل کرکام جاری رکھیں گے۔

شیئر: