Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملاوی کی ایک ہزار نرسیں سعودی عرب میں کام کریں گی

’نرسیں مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کے علاوہ صحت مراکز میں خدمات انجام دیں گی‘ (فوٹو: سبق)
افریقی ملک ملاوی سے ایک ہزار نرسیں سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے آرہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ صحت شعبے نے معاہدہ کرلیا ہے۔
متعلقہ صحت شعبے نے کہا ہے کہ ’ملاوی سے آنے والی نرسیں مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کے علاوہ صحت مراکز میں خدمات انجام دیں گی‘۔
صحت ادارے نے کہا ہے کہ ’نرسوں کاانتخاب بہترین خدمات فراہم کرنے کے علاوہ تجربے اور مختلف صحت معیارات کی بنیاد پر ہوا ہے‘۔
دوسری طرف ملاوی کے حکام نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے علاوہ ہم امریکہ اور یورپی ممالک میں بھی نرسوں کو بھیجنے کی تیاری میں ہیں‘۔

شیئر: